بستے میں علم وحکمت کے موتی ہوتے ہیں شیخ الطاف حسین کا خطاب

بستے میں علم وحکمت کے موتی ہوتے ہیں۔ اس میں علم کا نور ہوتا ہے۔ یہ دنیا اور آخرت کی تیاری کا ایک ذریعہ ہے۔
بچوں سکول سے چھٹی نہیں کرنا۔ ہم نے ٹیچر کی چھٹی پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے۔ ایسے ہی تو ہم رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر نہیں آ گئے ۔
محمد حامد سعید بھٹی کا گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ آنا علاقے کی بہت بڑی خوش قسمتی ہے۔
اساتذہ ، والدین اور بچے جب تک ایک پلیٹ فارم پر نہ ہوں بچہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ والدین بچے کو ہوم ورک کرادیں میں گارنٹی دیتا ہوں بچہ فیل نہیں ہو سکتا۔
پیسے سے مقام نہیں ملتا علم سے مقام ملتا ہے۔ علامہ اقبال ہمارے ہیرو ہیں۔ بچوں کو تعلیم مشکل حالات میں ہی دلائی جاتی ہے۔
علامہ اقبال یورپ جا کر واپس آگے ہم یورپ جانا چاہتے ہیں کون بڑا ہے؟ ہم یا اقبال
شیخ الطاف حسین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن ضلع سیالکوٹ کا گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب

Posted 9 months ago in OTHER