Toba Tek Singh News By Sultan Sidhu - 1400152726726353

Download MP4 SD 4.68MB
  • QR code for mobile device to download SD video

[08/03, 11:50 p.m.] Sultan Sidhu: تازہ تر ین ۔۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ گنے سے بھری ٹرالی ریلوے پھاٹک میں پھنس گئی
ریلوے ٹریک بند ہونے کے باعث متعدد مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا
ریلوے انتظامیہ کئی گھنٹے بعد ٹرالی کو ٹریک سے ہٹانے میں ناکام ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گنے سے بھری ٹرالی ریلوے پھاٹک کے درمیان پھنس گئی جس کے باعث ریلوے ٹریک دو گھنٹے سے بند ہے ،ریلوے ٹریک بند ہونے کے باعث متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا،لاہور سے کراچی جانے والی نائٹ کوچ بھی دو گھنٹے سے ریلوے پھاٹک سے دور ویرانے میں کھڑی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،،
شہر کے وسط میں واقع ریلوے پھاٹک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا اور ٹریکٹر ٹرالی کو نکالنے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے ۔ ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل ہے ۔دوسری جانب واقعہ کا علم ہونے پر ریلوے کا عملہ اور پولیس بھی موقع پر موجود ہے اور ٹریکٹر ٹرالی کو ٹریک سے ہٹانے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے ، پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج کرکے تحققیات شروع کردی ہیں
Update 2 Hours
: ٹوبہ ٹیک سنگھ چار گھنٹے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ گنے کی ٹرالی کو ریلوے ٹریک سے ہٹا دیا گیا ریلوے حکام

Posted 2 years ago in NEWS