Aliwalay.com - 1091727654308621

Aliwalay.com
Aliwalay.com 222 Views
  • 36
  • 7
  • 0
Download MP4 SD 2.37MB
  • QR code for mobile device to download SD video

**ولادت امام رضا علیہ السلام **

*١٥٢ ہجری کے ماہ ذیقعد کی گیارہویں شب تھی جب مدینہ رسول الله نور امامت سے جگمگا اٹھا تھا ، جناب امام موسیٰ کاظم باب الحوائج علیہ السلام کے گھر میں آفتاب ہدایت آیا، یا آسمان امامت پر آٹھواں مہتاب نمودار ہوا.*
*جناب نجمہ علیہ السلام کی آغوش کو جونہی سلطنت امامت کے آٹھویں تاجدار نے زینت بخشی ، عبادت نے آگے بڑھ کر ان پیکر نور کی پیشانی چومی تو صداقت نے زبان نورانی کے بوسے لیے ، ادھر کلمہ شہادت کی صدا فرش سے عرش پر گئی ادھر عرش سے فرش پر درود و سلام کی آوازیں آنے لگیں ،*
*تسلیم و رضا نے سلامی دی ، صبر آداب بجا لایا ، تقوی نے دامن چوما ، عرفان نے دست بوسی کی ،*
*معرفت نے آگے بڑھ کر کہا امام العارفین آیا ،*
*قرآن نے پکارا امام مبین آ گیا ،*
*اسلام پکارا رسول الله کا آٹھواں جانشین آ گیا ،*
*آسمان پر فرشتوں نے صدا بلند کی کہ سیدہ کے گھر میں ہم نام امیر المومنین آ گیا ،*
اور ،
*زمین سے تعلق رکھنے والے محبان اہل بیت نے یک زبان ہو کر کہا کہ :*

*گھر میں موسیٰ کے کلیم سخن آرا چمکا*
*آٹھواں برج امامت کا ستارہ چمکا*

*آپ تمام احباب کو امام رضا، صابر، زكىّ، وفىّ، ولىّ، رضىّ، ضامن ، غريب ، نورالہدى ، سراج اللّہ ، غيظ المحدّثين ، غياث المستغيثين کی ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو ..*
*‎علی والے نیٹ ورک کی پوری ٹیم*

Posted 11 months ago in NEWS